کرس گیل نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

منگل 24 فروری 2015 13:58

کرس گیل نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
کینبرا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24۔فروری 2015ء ) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے انٹر نیشنل کر کٹ میں 400چھکے مکمل کر لیے ہیں،وہ شاہد آفریدی کے خلاف یہ اعزاز اپنے نام کر نے والے محض دوسرے بلے باز ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی 497میچز میں 10856رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 447چھکے لگا کر اس ٹیبل پر سر فہرست ہیں ۔

کرسٹوفر ہنری گیل اب تک 414انٹر نیشنل میچز میں17756رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 414چھکے بھی لگا چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم اس فہرست میں 405میچز کھیل کر 13612رنز بنانے کے ساتھ 356چھکے جڑ کر تیسر ے اور سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا 586میچز میں 21032رنز جوڑنے کے ساتھ 352مرتبہ گیندباؤنڈری لائن سے باہر بھیج کر اس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔
کرس گیل نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا