ریسکیو 15گاڑیوں کی کلیرنس کے معاملات ایک نجی آٹوز ورکشاپ میں طے ہونے کا انکشاف

منگل 24 فروری 2015 13:56

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)ریسکیو 15گاڑیوں کی کلیرنس کے معاملات ایک نجی آٹوز ورکشاپ میں طے ہونے کا انکشاف ہوا ہے،چوری شدہ گاڑیوں کے مالکان لاکھوں روپے دیکر اپنی جانیں چھڑانے لگے،پولیس اہلکار و افسران اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف، چیک سرٹیفکیٹ کے ساتھ اشتہارکاروبار کی وسعت کے لیے دیا جس کی مد میں پولیس کو رسید یں بناکر دیتا ہوں امان آٹوز مالک کا موقف ۔

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ ریسکیو 15میں گاڑیوں کے چیک سرٹیفکیٹ لینے والے شہریوں کو ایک نجی آٹوز سے رابطہ کرنے کا کہا جاتا رہا اور بیشتر شہریوں کو یہ دھمکی دی جاتی رہی ہے کہ آپ کی گاڑی ٹمپر یا چوری کی ہے توآپ امان آٹوز سے چیک کروا کر آئیں اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ نام نہاد آٹوز کا مالک پولیس سے میبنہ مک مکا کے باعث شہریو ں کو گاڑی کے ٹمپر ہونے کی تصدیق کرتا تو شہر ی کو گھیر لیا جاتا،اور اس بات کا بھی انکشاف ہو ا ہے کہ متعدد گاڑیو ں کو خود ساختہ ٹمپر کر بھی دیا جاتاہے تاکہ نرغے میں پھنسا شہری مزید گھر جاتا،معلومات کے مطابق امان آٹوز نے اب ریسکیو 15کو اب اپنی رسیدیں دینا شروع کر دی ہیں تاکہ ڈیل اور پولیس کے ساتھ مبینہ تعلقات سے شبہ تک اٹھ جائے۔

(جاری ہے)

اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 کے رابطہ کرنے پر امان آٹوز کے مالک مان نے اپنے موقف میں کہا کہ ریسکیو 15میں گاڑیوں کے چیک سرٹیفکیٹ کے ساتھ اشتہارکاروبار کی وسعت کے لیے دیا جس کی مد میں پولیس کو رسید یں بناکر دیتا ہوں ۔ظفر ملک ۔