وفاقی دارالحکومت اسلام آبادتھانہ کوہسارپولیس تھانے کی حدودمیں چھپے 582اشتہاری ملزمان اور 538عدالت مفرور کی گرفتاری میں ناکام ہو گئی

منگل 24 فروری 2015 13:56

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادتھانہ کوہسارپولیس تھانے کی حدودمیں چھپے 582اشتہاری ملزمان اور 538عدالت مفرور کی گرفتاری میں ناکام ہو گئی ،متعلقہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری کے باعث جہاں نیشنل ایکشن پلان متاثر ہو رہاہے وہیں ملک بھر میں دہشت گردی کے نئے واقعات جنم لے سکتے ہیں ،ڈکیتی ،چوری ،راہزنی ،اسٹریٹ کرایم سمیت دیگر جرائم میں اضافہ سمیت شہریوں عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں،مشہور اشتہاری ریاض بھی سید پور میں رہائش پذیر ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم اب وہ علاقہ چھوڑ گیا اس طرح کے کئی مفرور ہیں جن کی گرفتاری میں مسئلہ ہے ایس ایچ او کوہسار حاکم خان ۔

اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 کو ذرائع سے حاصل مصدقہ اطلاعات کے مطابق تھانہ کوہسار کے متعلقہ اشتہاری اور عدالتی مفرور ملزمان کی بڑی تعداد سید پور گاؤں ،فرانس کالونی ،چڑیا گھر کے اطراف ،فیصل مسجد کے قریب واقع بوائز ہاسٹلز میں کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ اس حوالے سے تھانہ کوہسار پولیس مبینہ مک مکا کے تحت گرفتاری عمل میں نہیں لارہی اور متعلقہ اشتہاری اور عدالتی مفرور ملزمان کو راہ فرار دینے کے لیے قانونی معاونت بھی فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس تھانے تک محدود ہو کررہ گئی ہے اور تھانے کے سامنے فرضی ناکے لگا کر چند افراد کو موٹرسائیکل کاغذات کے نام پر گرفتار کرلے فرضی کاروائی کرلی جاتی ہے جس سے جہاں تھانے کی حدود میں جرائم میں شدید اضافہ دینے میں آیا ہے وہیں نیشنل ایکشن پلان متاثر ہورہاہے ۔ اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 کے رابطہ کرنے پر تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او حاکم خان نے کہا کہ مشہور اشتہاری ریاض کے حوالے سے بھی سید پور میں رہائش پذیر ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم اب وہ علاقہ چھوڑ گیا ہے اس طرح کے کئی مفرور ہیں جن کی گرفتاری میں مسئلہ ہے