پشاور کے متنی علاقے میں بہتے برساتی نالے سے برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت کرلی گئی

تینوں لاشیں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے جنگجو اور اس کے ساتھیوں کی ہیں ‘ذرائع

منگل 24 فروری 2015 13:32

پشاور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) پشاور کے متنی علاقے میں بہتے برساتی نالے سے برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے ذرائع کے مطابق تینوں لاشیں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے جنگجو اور اس کے ساتھیوں کی ہیں۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں بہتے برساتی نالے سے 19 فروری کو ملنے والی لاشوں کو شناخت کرلیا گیاذرائع کے مطابق تینوں لاشیں کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر اسلام کے اہم جنگجو اور اس کے دو ساتھیوں کی ہیں تینوں دہشت گرد باچا خان ایئرپورٹ سے اڑنے والے طیاروں پر فائرنگ، پولیو ٹیم پر حملوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔

تینوں لاشوں کی شناخت نور محمد، کمیئہ گل اور شیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، شیر محمد طیاروں پر حملوں کے علاوہ پولیو ٹیموں پر حملوں میں بھی ملوث تھا، نور محمد کالعدم دہشت گرد تنظیم کا ایم جنگجو تھا جو سیکیورٹی فورسز، پولیس، پولیو ٹیموں اور باچا خان ایئرپورٹ پر طیاروں کے حملوں میں ملوث تھا

متعلقہ عنوان :