(ن)لیگ نے سینیٹ کے انتخاب میں دھاندلی کا آغازکردیا ہے ‘ نرگس فیض ملک

منگل 24 فروری 2015 13:31

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹ انتخابات میں امید وارنرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ راحیلہ مگسی نااہل ہوچکی ہیں الیکشن کمیشن ان کی نااہلی کا اعلان کیوں نہیں کررہا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے چار اراکین قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر راحیلہ مگسی کے جعلی کاغذات منظور کروائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ان چار اراکین قومی اسمبلی کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان کا ترجمان بن گیا ۔راحیلہ مگسی نے یوٹیلیٹی بل بھی ادا نہیں کئے لیکن اس کے باوجود راحیلہ مگسی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی سے سینیٹ کے انتخاب میں دھاندلی کا آغازکردیا ہے ۔عام انتخاب میں دھاندلی کرنے والی یہ جماعت اب سینٹ کے انتخاب میں بھی دھاندلی کررہی ہے ۔الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی جماعت کا ذیلی ونگ بن گیا ہے ۔ن لیگ جھوٹ کا سہارا لے کر اقتدار میں آئی اوراب پھر اس کے امیدوار جھوٹ بول کرکامیابی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :