مولانا عبد العزیز نے پشاور حملے کے بعد اپنے بیان پر کسی قسم کا تحریری معافی نامہ نہیں جمع کرایا ‘ ترجمان لال مسجد

لال مسجد کے خطیب ٹی وی پر معافی مانگ چکے ہیں ‘ حافظ احتشام احمد کی گفتگو

منگل 24 فروری 2015 13:29

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) لال مسجد کے ترجمان حافظ احتشام احمد نے کہا ہے کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے پشاور حملے کے بعد اپنے بیان پر کسی بھی قسم کا تحریری معافی نامہ نہیں جمع کروایا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز حملے کے اگلے ہی روز نجی ٹی وی پر اپنے بیان پر معافی مانگ چکے ہیں۔حافظ احتشام نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز نے مذکورہ ٹی وی پروگرام میں نہ صرف حملے کی مذمت کی بلکہ ان لوگوں سے معافی بھی مانگی جن کی اس بیان پر دل آزاری ہوئی۔یاد رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے واشنگٹن میں دعویٰ کیا تھا کہ مولانا عبدالعزیز نے پشاور حملے پر اپنے متنازع بیان پر تحریری معافی مانگ لی ۔

متعلقہ عنوان :