جسٹس نور الحق این قریشی کی عدم موجودگی ،اسلام آباد ہائی کورٹ میں ذکی الرحمن لکھوی نظر بندی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

منگل 24 فروری 2015 13:13

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی نظر بندی کیس کی سماعت جسٹس نور الحق این قریشی کی عدم موجودگی کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیس کی سماعت مقرر تھی لیکن جسٹس نور الحق این قریشی کی رخصت کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی درخواست گزار ذکی الرحمن لکھوی نے ایڈووکیٹ راجہ رضوان عباسی کے ذریعے حکومت کی جانب سے نظر بندی کے احکامات کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا ہوا ہے جبکہ گزشتہ کئی سماعتوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی کے حوالے سے کیس کی ان کیمرہ سماعت بھی کی تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ ذکی الرحمن لکھوی کے رہائی کے آرڈر بھی جاری کرچکی ہے تیرہ فروری 2013ء کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع میں آرڈر جاری کردیئے ہیں جس کو درخواست گزار کی جانب سے تیسری مرتبہ نظر بندی کے حکم نامے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :