مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینٹ انتخابات میں شو آف ہینڈز کی مجوزہ تجویز غیر آئینی اور غیر قانونی ہے سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے انتخاب کو تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے ، حامد خان

منگل 24 فروری 2015 12:55

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) سینئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینٹ انتخابات میں شو آف ہینڈز کی مجوزہ تجویز غیر آئینی اور غیر قانونی ہے سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے انتخاب کو تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے ۔ پیر کے روز اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔

(جاری ہے)

24 فروری 2015 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ ایوان بالا کے انتخابات میں سیکرٹ بیلٹ کی جگہ شو آف ہینڈز بارے مجوزہ تجویز غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ایک قانونی ماہر ہونے کے ناطے واضح کررہا ہوں کہ یہ طریقہ کار غلط ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے وہ اس حوالے سے کیا طریقہ کار اختیار کرتی ہے وہ اس بات پر نہیں کررہے ان کا یہ موقف خالصتاً ایک قانونی ماہر کی حیثیت سے ہے

متعلقہ عنوان :