آئندہ ورلڈ کپ میں 14کی بجائے 10ٹیموں کو رکھنے کا فیصلہ کرچکے ہیں ‘ ڈیوڈ رچرڈ سن

منگل 24 فروری 2015 12:35

آئندہ ورلڈ کپ میں 14کی بجائے 10ٹیموں کو رکھنے کا فیصلہ کرچکے ہیں ‘ ڈیوڈ ..
میلبورن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ میں 14کی بجائے 10ٹیموں کو رکھنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔وہ میلبورن میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔2019کا ورلڈکپ انگلینڈ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

1992 ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کو ایک دوسرے سے کھیلنے کا موقع ملا تھا اور اس میں سیمی فائنلسٹ کا تعین کرنا اختتام تک مشکل ہوا تھا، ہمیں پوری امید ہے 10ٹیموں کا فارمیٹ بھی کارگر رہے گا۔

2015کے ورلڈ کپ میں 14ٹیمیں شریک ہیں۔ ان میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے علاوہ چار کوالی فائر اسکاٹ لینڈ، آئر لینڈ،متحدہ عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ امکان ہے کہ آئندہ سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی-