ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز کو زمبابوے کو جیت کے لیے 373رنز کا ہدف

منگل 24 فروری 2015 12:28

ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز کو زمبابوے کو جیت کے لیے 373رنز کا ہدف
کینبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ کرکٹ 2015ء کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو جیتنے کے لیے 373رنز کا ہدف دیا ہے ۔ منوکا اوول ،کینبرا میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تاہم انکا آغاز کچھ اچھا ثابت نہ ہوا اور اوپنر ڈیون سمتھ بغیر کوئی رنز بنائے پنینگا را کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انکے آؤٹ ہونے کے بعد مارلن سیمیولز نے کرس گیل کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 372رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کرکے راہول ڈریوڈ اور سارو گنگولی کا1999ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف 331رنزکا ریکارڈ توڑ دیا ،سیمیولز اور گیل کی 372رنز کی پارٹنر شپ ورلڈ کپ میں کسی بھی وکٹ کے لیے بھی سب سے بڑی پارٹنر شپ بن گئی ہے ، اس سے قبل سارو گنگولی اورراہول ڈریوڈ نے 1999ء میں سری لنکا کے خلاف 318رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی ۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 372رنز بنائے ،کرس گیل 147گیندوں پر 16چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے 215رنز بنانے کے بعد اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ مارلن سیمیولز نے بھی اپنے ایک روزہ کیریئر کی 8ویں سنچری سکور کی ۔ وہ 133رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ زمبابوے کی جانب سے پنینگارا اور مساکاڈزا نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔