چمن میں مال روڈ پر دھماکہ، متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان

منگل 24 فروری 2015 12:15

چمن میں مال روڈ پر دھماکہ، متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان

چمن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری 2015 ء) : چمن میں واقع کے قریب دھماکہ ہوا جس میں متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق5 افراد زخمی ہوئے ہیں. جبکہ امدادی ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو گئی ہیں.

(جاری ہے)

دھماکے میں چار گاڑیوں اور آس پاس کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا. پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثہ ریموٹ کنٹرول بم کا لگتا ہے تاہم تحقیقات سے قبل ابھی کوئی حتمی بیان نہیں دیا جا سکتا. قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے.

متعلقہ عنوان :