ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے نئی تاریخ رقم کر دی

منگل 24 فروری 2015 11:56

ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے نئی تاریخ رقم کر دی

کینبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24۔فروری 2015ء )ویسٹ انڈیزکے جارح مزاج اوپنر کرس گیل نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی پہلی اور ون ڈے کرکٹ کی تار یخ کی 5ویں ڈبل سنچری سکور کر دی ہے۔

(جاری ہے)

منوکا اوول ،کینبرا میں ویسٹ انڈیز اورزمبابوے کیخلاف جاری میچ میں کرس گیل ون ڈے کر کٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے نان انڈین بلے باز بن گئے ہیں ،گیل نے ورلڈ کپ کی سب سے بڑ ی انفرادی اننگز کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ محض 138گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کر کے وریندر سہواگ کا 140گیندوں پر ڈبل سنچری کرنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ، اس سے پہلے یہ ریکارڈ جنوبی افریقی بلے باز گیری کرسٹن کے پاس تھا جنہوں نے 1996ء میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 188رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی تھی۔

یاد رہے کہ 2010ء میں آج ہی کے دن مایہ ناز بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری سکور کی تھی جس کے بھارت کے وریندر سہواگ 1اور روہت شرما 2مرتبہ ڈبل سنچری سکور کر چکے ہیں ۔