کرینہ کپور کی مددکیلئے ملائیکہ اروڑا پہنچ گئی

منگل 24 فروری 2015 11:49

کرینہ کپور کی مددکیلئے ملائیکہ اروڑا پہنچ گئی
ممبئی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)اکشے کمار کی نئی فلم” برادرز“ میں کرینہ کپور آئٹم نمبر کرنے جارہی ہیں،جس میں ان کے اسٹائل کو کوئی اور نہیں بلکہ ملائکہ اروڑا نیا روپ دے رہی ہیں -اکشے کمار اور سدھارتھ ملہوترا کی اس نئی فلم کے اسپیشل سونگ میں ناچتی تھرکتی دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

کہا جارہا ہے کہ اس گانے کیلئے ان کی اداوٴں اور اسٹائل کو ملائکہ اروڑا خان نکھار رہی ہیں۔گلیمر اور فیشن دیوا ملائکہ بے بو کے ڈریس، میک اپ، ہئراسٹائل پر کررہی ہیں خوب محنت بھی تاکہ پرستار کرینہ کپور کا نیا روپ دیکھ کر دنگ رہ جائیں۔