ڈیرہ بگٹی، شرپسندوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی،گیس کی فراہمی معطل

منگل 24 فروری 2015 11:29

ڈیرہ بگٹی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 ) لوٹی میں شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں شرپسندوں نے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی۔ گیس پائپ لائن کی تباہی سے بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے گیس کی فراہمی کے لئے آپریشن شروع کردیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شر پسندوں نے جیکب آباد میں بجلی کے دو ٹاورز کو بارودی مواد کے ذریعے اڑا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :