کوئٹہ ،ماوار میں سرک کنارے نصب بم دھماکہ، ایف سی اہلکار شہید

منگل 24 فروری 2015 11:29

کوئٹہ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) کوئٹہ کے قریب ماوار کے علاقے میں سرک کنارے نصب بم دھماکے سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ماوار کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

بم سرک کنارے نصب کیا گیا تھا ۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران دھماکہ ہوگیا دھماکے میں دیگر ایف سی اہلکار محفوظ رہے۔