افغان صدر کی مصالحتی کوششوں میں پاکستان کی مدد کی حوصلہ افزائی کر تے ہیں ، افغان طالبان سے مذاکرات کی تصدیق نہیں کرسکتے،امن مذاکرات کے معاملے پر افغان صدر سے رابطے میں ہیں‘امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

منگل 24 فروری 2015 11:26

واشنگٹن(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 ) امریکہ نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی مصالحتی کوششوں میں پاکستان کی مدد کی حوصلہ افزائی کر تے ہیں ، افغان طالبان سے مذاکرات کی تصدیق نہیں کرسکتے،امن مذاکرات کے معاملے پر افغان صدر اشرف غنی سے رابطے میں ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ طالبان سے مذاکرات سے متعلق افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے بیان سے آگاہ ہیں اور امریکا افغانستان میں مصالحت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، امن مذاکرات کے معاملے پر افغان صدر اشرف غنی سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان سے مذاکرات کی تصدیق نہیں کر سکتے۔پاکستان کے کردار کے حوالے سے جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکا افغان صدر اشرف غنی کی مصالحتی کوششوں میں پاکستان کی مدد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :