پنجاب: پانچویں جماعت کا پرچہ اچانک ہی ملتوی کر دیا گیا، طلبا اور والدین پریشانی کا شکار

منگل 24 فروری 2015 10:49

پنجاب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 فروری 2015 ء) : پنجاب میں آج ہونے والا پانچویں جماعت کا پرچہ اچانک ہی التوا کا شکار ہو گیا جس کے باعث مراکز میں آئے ہوئے والدین اور طلبا کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.

(جاری ہے)

ایگزامینیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بر وقت پر چہ نہ چھپپنے کے باعث پرچہ ملتوی کیا گیا ہے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ پرچے بھی ابھی تک نہیں چھاپے جا سکے اس لیے پرچوں کی تاریخ تبدیل ہو جائے گی. ان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں پرچے بر وقت چھاپنے کی پالیسی تھی لیکن عین موقع پر کئی اضلاع نے پرچہ چھاپنے سے انکار کر دیا.تاہم اگلے پرچوںکے لیےبھی تاریخیں بدلنا پڑیں گی.

متعلقہ عنوان :