Live Updates

سینیٹ انتخابات سے پہلے ترمیم لائی جائے، حمایت کرینگے:تحریک انصاف

پیر 23 فروری 2015 00:12

سینیٹ انتخابات سے پہلے ترمیم لائی جائے، حمایت کرینگے:تحریک انصاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری۔2015ء) تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے مجوزہ آئینی ترمیم لانے کی مشروط حمایت کر دی۔ شیریں مزاری کہتی ہیں شرط یہ ہے کہ 5 مارچ کے سینیٹ انتخابات سے قبل ترمیم لائی جائے ورنہ حکومت کی نیت پر سوالات اٹھیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اکیسویں آئنی ترمیم کی طرح تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر سینیٹ انتخابات سے متعلق ترمیم لائی جائے تو یہ فوری منظور ہو سکتی ہے۔ ترمیم کی منظوری کےلیے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں جانے سے متعلق سوال پر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ کور کمیٹی کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات