الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت مردان میں 56 یتیم طلبہ میں پہلی سہ ماہی قسط تقسیم،

فییتیم 4800 روپے فراہم کیے گئے۔ مخیر افراد نے نے مزید 10 یتیم بچوں کو سپانسر کیا

پیر 23 فروری 2015 23:28

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) الخدمت فاوٴنڈیشن مردان کے تحت ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاوٴنڈیشن کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کے لیے ملک بھر میں جاری الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے 56 یتیم بچوں میں پہلی سہ ماہی امدادی چیک تقسیم کردیئے گئے۔ جس کی مجموعی مالیت 268800 روپے ہیں ۔

تقریب میں ہر یتیم بچے کو 4800 روپے فراہم کر دیئے گئے جبکہ مذکورہ طلبہ کو سکول بیگز، سٹیشنری ، یونیفارم ، سکول فیس اور کتابیں بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن مردان کے تحت تحصیل میونسپل کمیٹی ہال میں منعقدہ ڈونر کانفرنس میں مخیر شخصیات نے مزید 10 یتیم طلبہ کو سپانسر کیا۔کانفرنس کی صدارت سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی مردان کے امیر مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر نورالحق تھے۔ تقریب میں سابق تحصیل ناظم احسان باچہ ، محمد ابراہیم بلند ، الخدمت کے ضلعی صدر سعید اختر ایڈوکیٹ ، صوبائی منیجر آرفن کیئر پروگرام امان الحق، صوبائی میڈیا منیجر نورالواحد جدون ا ور ضلعی ذمہ داران سمیت یتیموں کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :