24ارکان پارلیمنٹ کا بیرون ملک 1.4ارب کے اثاثوں کی موجودگی کا اعتراف،
گوشوارے میں 1173میں سے 715نے کوئی جواب ہی نہ دیا، 80 فیصد سے زیادہ اراکین نے آمدنی میں گزشتہ سال میں اضافہ یا کمی کا کوئی جواب نہ دیا، آزاد ایم این اے جمشید دستی نے پورے فارم کو ہی خالی چھوڑدیا،ذرائع
پیر 23 فروری 2015 23:27
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 1173منتخب اراکین میں سے715 نے گوشواروں کے فارم میں اپنے غیر ملکی اثاثوں بارے سوال کاکوئی جواب نہیں دیا جبکہ 24اراکین نے اعتراف کیاکہ ان کے بیرون ملک اثاثے موجود ہیں تاہم ان میں کسی بھی رکن کا تعلق بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے نہیں۔ آزاد ایم این اے جمشید دستی نے پورے فارم کو ہی خالی چھوڑدیا۔
سوال میں بیرون ملک جائیداد کی تفصیل نہیں مانگی گئی بلکہ صرف ہاں یا ناں میں جواب مانگا گیا تھا۔ 80 فیصد سے زیادہ اراکین نے اس سوال کا جواب بھی نہیں دیا کہ آیا ان کی آمدنی گزشتہ ایک سال میں بڑھی یا کم ہوئی،24 اراکین کے اعلان کردہ بیرون ملک اثاثوں کی مالیت1.4ارب روپے ہے۔ ان میں سے 620 ملین روپے کی جائیداد 6 ایم این ایزکی ملکیت ہے،62ملین کی جائیداد 4 سینیٹرز، 500ملین روپے کی جائیدادپنجاب اسمبلی کے 7 اراکین جبکہ 215 ملین کی جائیدادسندھ اسمبلی کے 7 اراکین کی ملکیت ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.