ملکی خارجہ پالیسی کا یہ حال ہے کہ سانجھے کی ہنڈیا چوراہے میں ٹوٹ رہی ہے۔حلیم عادل شیخ ،
وزیر اعظم خود وزیر خارجہ ہیں اور کچھ خارجہ پالیسی سرتاج عزیزچلاتے ہیں جبکہ اس کا کچھ حصہ طارق فاطمی کے پاس ہے۔، علاوہ ازیں ترکی،چین،اور قطر سے تعلقات کو پنجاب کے چیف منسٹر کے ہاتھوں ٹھیکے پر دیا ہواہے۔، وزیراعظم صاحب تجربہ کار اور پروفیشنل لوگوں سے پرہیز کرتے ہیں اسی لیے یہ وزارت بھی منظور نظر کو ہی ملے گی۔
پیر 23 فروری 2015 23:27
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی خارجہ پالیسی کا المیہ یہ ہے کہ اسے بہت سے لوگ چلارہے ہیں جسکی وجہ سے وہ آگے بڑھنے سے قاصر ہیں،اس وقت وزیر اعظم خود وزیر خارجہ ہیں اور کچھ خارجہ پالیسی سرتاج عزیزچلاتے ہیں جبکہ اس کا کچھ حصہ طارق فاطمی کے پاس ہے ،علاوہ ازیں پاکستان ،ترکی،چین،اور قطر سے تعلقات کو پنجاب کے چیف منسٹر کو ٹھیکے پر دیا ہواہے ۔
کبھی کبھار ہمارے صوبائی وزراء امریکا پر اپنی طبعہ آزائی کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں ،جس کا نتیجہ یہ ہے کہ "سانجھے کی ہنڈیا چوراہے میں ٹوٹ رہی ہے "۔ضرورت اس بات کی ہے کہ خارجہ امور کو ایک منتخب وزیر کے سپرد کیاجائے تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنا کام کرسکے اور پھراگر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تواسی کو ذمہ دار ٹھرایا جائے ۔(جاری ہے)
لہذا اس دھان منتی کے کنبے کو اسی انداز میں کنٹرول کیا جاسکتا ہے اس کے لیے پارلیمنٹ کے منتخب ممبر کو جسے بین الاقوامی امور پر تجربہ حاصل ہو اسے اس عہدے پر فائز کیا جائے ۔
جبکہ وزیراعظم صاحب تجربہ کار اور پروفیشنل لوگوں سے پرہیز کرتے ہیں اس لیے یہ ہی ڈر لگا رہتاہے کہ یہ اہم وزارت وہ باقی وزارتوں کی طرح کسی منظورنظر کے سپرد نہ کردیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی جنرل سیکرٹری غلام سرورسیال ، سینئر نائب صدر سندھ اختر پرویز،سیکرٹری ایڈمنسٹریشن نعیم عادل شیخ ،یوتھ ونگ کے صوبائی صدر آغا رفیع اللہ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت کے ایک اہم وزیر کا یہ بیان قابل غور ہے جس میں موصوف کاکہنا ہے کہ سینٹ الیکشن کے بعد وزارت خارجہ سرتاج عزیز ہی چلائیگے مگر انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وزیر اعظم صاحب اس وقت وزیر خارجہ کو چلارہے ہیں ان کا کیا بنے گا؟،ہونا تو یہ چاہیے کہ حکومت کے دوسال گزرگئے ان کے پاس کوئی ڈھنگ کا وزیر خارجہ ہی نہیں ہے جبکہ تقریروں میں یہ لوگ دوسری جماعتوں کے سیاستدانوں کو نالائق اور اپنی ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم کہتے ہوئے شر ماتے تک نہیں تھے ۔انہوں نے کہا ملک میں اس وقت انتہا پسندی سے لیکر تمام شعبوں میں حکومتی کارکردگی بلکل اس طر ح ہے جسے بغیر کسی حکومت کے ملک ایک طویل عرصہ سے چل رہا ہو ،ہمارے وزیر اعظم یہ تو کہہ دیتے ہیں کہ ملک میں جار ی دہشت گردی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے مگر یہ نہیں بتاپاتے وہ ممالک کون کون سے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کرنے کے چکر میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ان کی بلا سے ملک میں کوئی جئے یاپھر مر ے ۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.