رحیم آباد جی ٹی روڈ کے تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف،سڑک کا میک اپ ایک مہینے کے اندر اُتر گیا

پیر 23 فروری 2015 23:24

سوات( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) رحیم آباد جی ٹی روڈ کے تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ،سڑک کا میک اپ ایک مہینے کے اندر اُتر گیا ،ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے سڑک میں جگہ جگہ دراڑیں پڑگئی ،سرکاری خزانے کو لاکھوں کا ٹیکہ ،مقامی ایم پی اے سمیت اعلی حکام کی معنی خیز خاموشی تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ رحیم آباد میں جی ٹی روڈ جو کہ تقریبا ً ایک ماہ قبل تعمیر ہوا تھا ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے اس سڑک کا میک اپ ایک ماہ کے اندر اندر اُتر گیا مذکورہ سڑک جوکہ عرصہ دراز سے کھنڈرات کا نمونہ پیش کررہا تھا کہ اس کی دوبارہ تعمیر کی منظوری دی گئی زرائع کے مطابق مذکورہ سڑک کا ٹھیکہ جس ٹھیکدارکو دیا گیا تھا اُ س نے تو پہلے پہل اس سڑک کے تعمیر کو ادھورا چھوڑ دیا تھا اور جب عوام نے مذکورہ ٹھیکدار کے خلاف احتجاج شروع کیا تو ٹھیکدار نے عوامی احتجاج کے پیش نظر اس سڑک کی تعمیر دوبارہ کردی تاہم جب سڑک کی تعمیر مکمل ہوئی توایک ماہ کے اندر اندر اس سڑک کا حلیہ بگڑ نا شروع ہوگیا جبکہ مقامی ایم پی اے فضل حکیم اور دیگر متعلقہ حکام جو کہ آئے روزاس سڑک سے گزرتے ہیں نے سڑک کے ایک ماہ کے اندر دوبارہ خراب ہونے پر معنی خیز خاموشی اختیا ر کی ہے عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام اور مقامی ایم پی اے سے سڑکے کے تعمیر میں مبینہ طورپر ناقص میٹریل کے استعمال اور جلد خرابی پر ٹھیکدار کے خلاف قانونی کارراوائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :