صوفیا ء ، اولیاء ، فقراء اور مذہبی پیشواؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتہا پسندی ، فرقہ واریت اور شدت پسندی جیسے ر جحان پر قابو پانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، سردار محمد یعقوب خان

پیر 23 فروری 2015 23:19

راولپنڈی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے گزشتہ روز یہاں چکری روڈ دھمیال میں واقع پیر صوفی محمد حسین محی الدین قادری قلندری کے آستانے پر جا کر ان سے ملاقات کی ۔ اور اکے ساتھ روحانیت ، شدت پسندی ، اور انتہاء پسندی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے پیر صوفی محمد حسین محی الدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفیا ء ، اولیاء ، فقراء اور مذہبی پیشواؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتہا پسندی ، فرقہ واریت اور شدت پسندی جیسے ر جحان پر قابو پانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بہتری کے لیے حکومت کے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں معاشرے کے ہر طبقے کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کرے ۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیر نے پیر محمد حسین کی روحانی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ روحانیت کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح کے لیے بھی سر گرم ہوں۔ اور لوگوں کو اچھے برُے کی تمیز کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب میں آپ کی گہرا اثر و سوخ ہے اور امید ہے کہ آپ حلقے میں ہونے والی تعمیر و ترقی سے روشناس کرائیں گے۔ اس موقع پر صوفی محمد حسین نے کہا کہ روحانیت کا اسلام کی فروغ میں اہم کردار ہے ۔ روحانیت پر یقین رکھنے والے کبھی انتہا پسندی اور شدت پسندی کا شکار نہیں ہوتے ۔ انہوں نے صدر آزاد کشمیر کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سردار حافظ صغیر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :