Live Updates

ساؤ تھ ایشیاء کالمنسٹ (ساک) کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پی ٹی آئی پنجاب کا صوبائی سیکرٹریٹ میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام

پیر 23 فروری 2015 23:16

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی طرف سے پارٹی آفس میں ساؤتھ ایشیا ء کالمنسٹ کونسل (ساک) کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب مین ساؤتھ ایشیاء کالمنسٹ کے نومنتخب عہدیداروں کا صدر پنجاب اعجازاحمدچوہدری، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ، نائب صدر پنجاب رانا ساجد شوکت اور چوہدری عمر کسانہ نے پنجاب سیکرٹریٹ پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا اور پھولوں کاگلدستہ پیش کیا، اعجازاحمدچوہدری اور عندلیب عباس نے نومنتخب عہدیداروں کو خوش آمدید کہا، ملک کی موجودہ صورتحال اور پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے عہدیداروں کے ساتھ تفصیل سے تبادلہ خیال کیا، ساؤتھ ایشیاء کے نومنتخب عہدیداران ایثارانا ، ضمیر آفاقی ، ڈاکٹر عمرانہ مشتاق، شہباز انور ، مظہرچوہدری ، ناصف اعوان، غلام رضا، ہارون عدیم ، رقیہ غزل ، ملیحہ سید، محمد طارق حمید، افضال ریحان، علی اصغر عباس سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات