سابق صدر آصف علی زرداری نے کرپشن کیسز میں بریت کی درخواست دائر کردی،

احتساب عدالت کا نیب کو نوٹس جاری ، 25 فروری کو جواب طلب کرلیا

پیر 23 فروری 2015 23:04

سابق صدر آصف علی زرداری نے کرپشن کیسز میں بریت کی درخواست دائر کردی،

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کرپشن کیسز میں بریت کی درخواست دائر کردی جبکہ احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز کی سماعت کی، سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے موٴکل کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی، جس میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ گواہوں کے بیانات کی روشنی میں آصف زرداری کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، کیس کے مرکزی ملزمان بری ہوچکے، لہٰذا ان کے موٴکل کو بھی بری کیا جائے۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 فروری کو جواب طلب کرلیا، احتساب عدالت دونوں ریفرنسز میں سابق صدر کی بریت کی درخواست پہلے بھی مسترد کرچکی ہے