سیاست دانوں کی جعلی تعلیمی اسناد ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی

پیر 23 فروری 2015 23:00

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جعلی تعلیمی اسناد اور دستاویزا ت رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا جبکہ کمیشن نے قانونی کاروائی کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جعلی ڈگر یاں رکھنے والے افراد کے خلاف ایف آئی اے کو کاروائی کیلئے باقاعدہ خط لکھ دیا ہے سیاستدانوں ‘سر کاری ملازم اور ایسے شہری جنہوں نے جعلی دستاویز کسی بھی بھی ادارے میں جمع کروائی اب ان کے خلاف سخت کا روائی ہوگی اور اس کیلئے قانون نافذ کر نیوالے اداروں سے بھی کاروائی کیلئے مدد لی جائیگی اور ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے پاس روزانہ 600ڈگر یاں تصد یق کیلئے آتی ہے جن میں سے300کے قر یب جعلی ہو تیں ہیں ۔