مریدکے میں شادی سے ایک ہفتہ قبل قتل ہونوالے 25سالہ نوجوان کا جنازہ اٹھنے پر کہرام مچ گیا ‘ورثاء کا احتجاج

پیر 23 فروری 2015 22:52

مریدکے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) آٹھ بچوں کی ماں کے ہاتھو ں شادی سے ایک ہفتہ قبل قتل ہونوالے 25سالہ نوجوان کا جنازہ اٹھنے پر کہرام مچ گیا قاتل خاتون کی تھانے میں فخر سے بڑھکیں مقتول کے ورثاء کا احتجاج دیگر قاتل بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مریدکے کی آبادی اقبال پارک میں آٹھ بچوں کی ماں ثریا بی بی کے ہاتھوں شادی سے ایک ہفتہ قبل قتل ہونے والے نوجوان محمد شبیر کی نعش گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی مقتول محمد شبیر کا جنازہ اٹھنے پر کہرام مچ گیا اور سینکڑوں افراد نے احتجاج کرتے مطالبہ کیا۔

ثریا بی بی کیساتھ اسکا خاوند جاوید ،دیور شاہد اور سہیل بھی گرفتار کیا جائے یہ بھی قاتل ہیں ادھر قاتل خاتون نے صحافیوں کو تھانے میں دیکھ کر بڑھکیں ماریں اور نوجوان محمد شبیر کو قتل کرنے پر فخر محسوس کیا ۔قاتل خاتون ثریا بی بی کے متعلق معلوم ہوا ہے وہ رشتہ میں مقتول کی چچی لگتی ہے جبکہ مقتول کے ماں باپ فوت ہو چکے ہیں پولیس کا کہنا ہے دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :