قتل کے بعد لڑکی کی لاش کو بریف کیس میں ڈال کر بس اڈے پر چھوڑنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا،

اربیہ کو ماڈلنگ کا شوق تھا ،لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،ملزمہ کا سابقہ ریکارڈ بھی ٹھیک نہیں‘ پولیس

پیر 23 فروری 2015 22:44

قتل کے بعد لڑکی کی لاش کو بریف کیس میں ڈال کر بس اڈے پر چھوڑنے والی ملزمہ ..

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) قتل کے بعد لڑکی کی لاش کو بریف کیس میں ڈال کر بس اڈے پر چھوڑنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور رانا ایاز سلیم نے بتایا کہ اریبہ کو ماڈلنگ کا شوق تھا اور اسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ۔اسکی لاش کو شیرا کوٹ میں بس اڈے پر سوٹ کیس میں ڈال کر فرار ہونے والی ملزمہ طوبی کا اصل نام عذرہ راؤہے اور وہ بھی ماڈل ہے جسے جوہر ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ پتہ چلا ہے کہ عبیرہ عرف اریبہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور ملزمہ کے پروفائل سے ثابت ہو رہا ہے کہ وہ ایسی وارداتیں کرتی رہتی تھی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے تفتیش کا عمل جاری ہے جلد مزید حقائق بھی سامنے آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

ملزمہ طوبی عبیرہ عرف اریبہ کو قتل کر کے اس کی لاش 12 جنوری کو سوٹ کیس میں بند کر کے شیرا کوٹ میں بس اڈے پر چھوڑ کر فرار ہو گئی تھی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ریکارڈ کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمہ کا پولیس تفتیش میں کہنا ہے کہ لاش والا سوٹ کیس اسکے کزن حیدر نے دیا تھاجو فیصل ٹاؤن میں رہائش پذیر ہے ۔پولیس نے حیدر کی تلاش کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :