دو سو کی بجائے دو سواریاں، طیارہ جدہ سے خالی کیوں لایا گیا ؟ وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
پیر 23 فروری 2015 22:44
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) طیارہ جدہ سے خالی کیوں آیا؟ وزیرِاعظم نواز شریف نے میڈیا پر خبر آنے کے بعد نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ سے کراچی آنیوالی خصوصی پرواز پی کے7313 کے ایئر بس 310کے ذریعے دو مسافروں کو لیکر کراچی پہنچایا گیا۔
جہاز میں دو سو سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق اضافی پرواز مسافروں کی مطلوبہ تعداد مکمل ہونے پر ہی آپریٹ کی جاتی ہے۔ دو مسافروں کو لیکر آنے سے ایئر لائن کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عمرہ آپریشن میں پی آئی اے کو پہلے ہی نقصان ہوا تھا۔(جاری ہے)
قومی ایئرلائن کے افسران کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ایئرلائن کو تین سو ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے۔
پی آئی اے کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی مبینہ غفلت کے بارے میں خبریں منظر عام پر آنے کے بعد وزیرِاعظم نواز شریف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شجاعت عظیم کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے خالی پرواز سے ہونے والاخسارہ ذمے دار افسران کی تنخواہوں سے پورا کرنے کی بھی ہدایت کی ہےمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.