سراج الحق اور لیاقت بلوچ کا بھگوان داس کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 23 فروری 2015 22:34

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے جسٹس ریٹائرڈرانا بھگوان داس کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں آئین کی بالادستی کے لئے ان کی گرانقدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنجہانی رانا بھگوان داس نے ہمیشہ قانون کی سربلندی کو مقدم رکھا اور لاقانونیت کے خلاف برسر پیکار رہے ۔انہوں نے رانا بھگوان داس کے پسماندگا ن سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :