گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاجسٹس بھگوان داس کی وفات پر گہرے غم ا ور افسوس کا اظہار

پیر 23 فروری 2015 22:31

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے سپریم کورٹ کے جسٹس بھگوان داس کی وفات پر گہرے غم ا ور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک سچے پاکستانی تھے انہوں نے ساری زندگی شعبہ عدلیہ کی سربلندی کیلئے خلوص نیت نیت اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دےئے ان کی گران قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

گورنر نے مرحوم جسٹس بھگوان داس کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :