آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کی تضحیک کرنا قابل قبول نہیں : چوہدری نثار

پیر 23 فروری 2015 22:26

آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کی تضحیک کرنا قابل قبول نہیں : چوہدری ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی امریکہ میں سمٹ کانفرنس کے موقع پر برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات ہوئی ہے جس میں چوہدری نثار علی خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کی تضحیک کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جسے روکنا چاہیئے اور مسلمانوں کی تضحیک کا عمل کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں دہشت گردی کے خطرات منڈلا رہے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو عالمی اتحاد سے جیتا جا سکتا ہے۔پاک برطانیہ تعلقات کے حوالے سے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جبکہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر دہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :