بھارت سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے خلاف کاروائیاں کر رہا ہے : خواجہ آصف

پیر 23 فروری 2015 22:26

بھارت سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے خلاف کاروائیاں کر رہا ہے : خواجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھار سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے خلاف کاروائیوں میں ملوث ہے جبکہ بھارت کی جانب سے سمجھوتا ایکسپریس اور کشتی جلا دینے کا واقعہ اس کی عملی مثال ہے۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے اور پاکستان اس کی سازش سے مکمل واقفیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انکشاف کیا کہ بلوچستان کے علیحدگی پسند رہنماءبھارتی پاسپورٹ پر سفر کرتے اور بھارت جا کر مشورے لیتے ہیں جس کے بعد اس سازش کو پاکستان میں پھیلانے کا کام کیا جاتا ہے۔خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ بھارت کی پاکستان سے مخالفت یوں بھی واضح ہوتی ہے کہ جب پاکستان میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تو کشمیری رہنماﺅں پر پاکستان رابطے کرنے کی پابندی عائد کر دی جبکہ وزیر اعظم کے دورہ بھارت کے بعد بھی مشرقی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی ناقابل فہم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ پاکستان بھارت کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہتا۔

متعلقہ عنوان :