وقت کے ساتھ ساتھ تعلیمی وسعت میں تیزی آرہی ہے، احسن اقبال،
مستقبل کی جنگیں ہتھیاروں کے بجائے لیبارٹریز کی بدولت لڑی جائیں گے، دنیا کے سو نامور سائنسدانوں میں سے نوے مسلمان ہیں ۔ تقریب سے خطاب
پیر 23 فروری 2015 22:00
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ تعلیمی وسعت میں تیزی آرہی ہے، مستقبل کی جنگیں ہتھیاروں کے بجائے لیبارٹریز کی بدولت لڑی جائیں گے، دنیا کے سو نامور سائنسدانوں میں سے نوے مسلمان ہیں ۔ پیر کو یہاں تیسرے وائس چانسلر فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا نے کہا کہ پاکستان سمیت اسلامی دنیا کی جامعات کے وائس چانسلرز کا اکھٹے ہونا خوش آئند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات سے آپس میں نئے تفکرات اور رجحانات کے تبادلہ خیال میں معاون ثابت ہوگا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ تعلیمی وسعت میں بھی تیزی آ رہی ہے اور اب مستقبل کی جنگیں ہتھیاروں کے بجائے کلاس رومز اور لیبارٹریز کی بدولت لڑی جائیں گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج کا دور جدید سائنسی ترقی اور ڈیجیٹل تعلیم کا ہے جو کہ دنیا بھر کی جامعات کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے ۔
دنیا کے 100 نامور سائنسدانوں میں سے نوے مسلمان ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور پی ایم یوتھ پروگرام سمیت دیگر تعلیمی منصوبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے پاکستان کو یو ایس اے برٹش کونسل اور جائیکا کا تعاون ہمیشہ سے حاصل رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.