وفاقی پولیس کی نوزائیدہ بچون کی ممکنہ فروخت سکینڈل میں ملوث ماں بیٹے سے تفتیش ، پشاور سے مزید دو لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گرفتار کرلیا‘ 6 بچے برآمد کرلیے گئے

پیر 23 فروری 2015 21:59

وفاقی پولیس کی نوزائیدہ بچون کی ممکنہ فروخت سکینڈل میں ملوث ماں بیٹے ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) وفاقی پولیس نے نوزائیدہ بچون کی ممکنہ فروخت سکینڈل میں ملوث ماں بیٹے کی تفتیش کرتے ہوئے پشاور سے مزید دو لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گرفتار کرلیا‘ 6 بچے برآمد کرلیے گئے۔ وفاقی پولیس نے سیکٹر جی ٹین میں واقع ”مدر“ ویلو کے نام سے نام نہاد این جی او کی ہیڈ طاہرہ گل اور اس کے بیتے علی کو ایک شہری کی درخواست پر گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اعلیٰ افسران کی دلچسپی پر تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو پشاور سے دو خواتین کو پکڑ لیا۔ گرفتار ہونے والی خواتین میں سے وجہیہ یاسمین جو کہ لیڈی ہیلتھ ورکر جبکہ ریشم نرس کے فرائض سرانجام دے رہ گی تھی۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی ممکنہ فروخت سکینڈل کی تفتیش میں قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شامل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ گرفتار ہونے والی ملزمان نے نو بچوں کے اغواء کو تسلیم کرلیا ہے چھ برآمد ہوگئے تین بچوں کا ابھی تک سراغ نہیں ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :