وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کے اعلیٰ آفیسر سے تھانوں کی کارکردگی رپورٹ ہفتہ وار طلب کرلی،

پولیس اہلکار و ایس ایچ اوز پریشانی میں مبتلا

پیر 23 فروری 2015 21:59

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کے اعلیٰ آفیسر سے تھانوں کی کارکردگی رپورٹ ہفتہ وار طلب کرلی۔ پولیس اہلکار و ایس ایچ اوز پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

(جاری ہے)

اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کو ہدایت کی ہے کہ وزیر داخلہ نے حکم دیا ہے کہ اسلام آباد مین تمام تھانوں کی کارکردگی رپورٹ ہفتہ وار وزارت کو بھیجی جائے تاکہ تھانوں کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ رینجرز کے کامیاب آپریشن نے وفاقی پولیس کی کارکردگی کی کلی کھول دی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو تھانون کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :