وفاقی پیدوار رانا تنویر حسین کی ا نٹر نیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت، روس کے وزیر تجارت، سربیا کے وزیر دفاع ‘ رومانیہ کی انچارج برائے دفاعی پیداوار سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

پیر 23 فروری 2015 21:58

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) ابوظہبی انٹرنیشنل اگزیبیشن سنٹر میں گزشتہ روز ا نٹر نیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزری برائے وفاقی پیدوار رانا تنویر حسین نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر روس کے وزیر تجارت ڈینس مانٹیوروف سربیا کے وزیر دفاع برسٹیلاف ‘ رومانیہ کی انچارج برائے دفاعی پیداوار سوریان نے وفاقی وزیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

روسی وزیر نے رانا تنویر حسین کو روس میں ڈیفنس شو میں شرکت کرنے کی دعوت دی جبکہ سربیا کے وزیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی پیدوار کے میدان میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ رومانیہ کے وزیر اقتصادیات اور دفاعی پیداوار کے انچارج نے پاکستانی دفاعی مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی اور اس کی کوالٹی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :