Live Updates

حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، پرویز رشید،

وزیراعظم نے ہارس ٹریڈنگ روکنے سے متعلق دو کمیٹیاں بنائی ہیں ‘ عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے قانون سازی کا حضہ بنیں۔ اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

پیر 23 فروری 2015 21:58

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ وزیراعظم نے ہارس ٹریڈنگ روکنے سے متعلق دو کمیٹیاں بنائی ہیں ‘ عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے قانون سازی کا حضہ بنیں۔ اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ سیاست سے ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے کوشاں رہے ہیں خیبرپختونخواہ سے ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات تشویشناک ہیں ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے تمام جماعتوں کا تعاون درکار ہے۔

کنٹیر سیاسیت کرنے والوں کی حمایت سب سے زیادہ ہارس ٹریڈنگ کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کا سب سے زیادہ فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی خواہش ہے کہ پانچ مارچ سے پہلے آئینی ترامیم کرلی جائیں‘ آئین میں ترمیم کیلئے تمام جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ عمران خان انا کا مسئلہ نہ بنائیں 35 اراکین کو لے کر پارلیمنٹ میں آجائیں اور نیک کام میں حصہ لیں۔

انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت نے کمیٹی بنادی ہے کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کاہ کہ گلگت بلتستان کے نگران وزریاعلیٰ کیلئے نام پیپلزپارٹی نے ہی دیئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کا خاتمہ صروری ہے معاشرے سے نفرت اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے بھی لکھا جانا ضروری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات