دیپالپور ،محکمہ بلڈنگ کے کرپٹ ٹھیکیدار محمد بخش نے صحافیوں کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پٹیشن دائر کردی

پیر 23 فروری 2015 21:19

دیپالپور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء)محکمہ بلڈنگ کے کرپٹ ٹھیکیدار محمد بخش نے صحافیوں کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پٹیشن دائر کردی،ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں ہونگے حق اور سچ پر مبنی رپورٹنگ جاری رکھی جائے گی محکمہ بلڈنگ کے سابق ادوار میں مکمل کئے جانیوالے تمام ٹھیکہ جات اور رواں سال میں جاری تمام سرکاری ترقیاتی کاموں کی مکمل اور غیر جانبدارانہ آڈٹ کرایا جائے گا ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹ دیپالپورمیاں کاشف وٹو نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چند یوم قبل مذکورہ ٹھیکیدار کی کرپشن عیاں کرنے کے لئے مقامی صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا کیمرہ چھینا گیا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی دیپالپور میں درج کیا گیا مذکوہ ٹھیکیدار اور محکمہ بلڈنگ کے افسران نے اپنی سابق ادوار میں کی گئی کروڑوں کی کرپشن کو منظر عام پر آنے سے روکنے کے لئے صحافیوں کو مقدمات میں الجھا کر اپنی کرپشن چھپانا چاہتے ہیں مگر آر یوجے کے پلیٹ فارم پر تحصیل بھر میں صحافی برادری ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کرے گی اور تحصیل بھرکے تمام پریس کلبز ان عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے انہوں نے پولیس تھانہ سٹی سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ٹھیکیدار کے خلاف درج مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کمشنر ساہیوال ڈویژن اور ڈی سی او اوکاڑہ سے بھی مطالبہ کیا کہ محکمہ بلڈنگ کے تمام ترقیاتی کاموں کو بالعموم جبکہ محمد بخش ٹھیکیدار کی جانب سے مکمل کئے جانے والے اور جاری تمام ترقیاتی کاموں کا مکمل آڈٹ کیا جائے