دیپالپور ،صحافی ملک وقاص حیدر کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،

ڈاکو اہل خانہ کو یر غمابنا کر لاکھوں مالیت کے تیرہ تولے طلائی زیورات اور لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار

پیر 23 فروری 2015 21:19

دیپالپور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) صحافی ملک وقاص حیدر کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ، ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یر غمابنا کر لاکھوں مالیت کے تیرہ تولے طلائی زیورات اور لاکھوں نقدی لوٹ لی ڈاکو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں کی واقعہ کی سخت مذمت ،ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گلزار کالونی میں پانچ مسلح ڈاکو گزشتہ روز دن دیہاڑے معروف صحافی ملک وقاص حیدر کے گھر میں داخل ہوگئے اور تمام اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا لیا اور گن پوائنیٹ پر گھر میں موجود تیرہ تولے طلائی زیورات ، ایک لاکھ ستر ہزار روپے نقدی اور لائسنسی پسٹل تیس بور لوٹ کر فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پرایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی صوبائی جنرل سیکر ٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹ عابد حسین مغل ، ڈویژنل جنرل سیکر ٹری آر یوجے عرفان نوید غوری ،تحصیل صدر آر یوجے میاں کاشف وٹو اور صدر دیپالپور پریس کلب چوہدری محمد اشفاق بھی دیگر صحافیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او فیصل رانا سے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے