پشاور کے شہری کے بینک اکاؤنٹس میں 7ارب 80 کروڑ ایک دن میں دبئی سے ٹرانسفر ہوئے ، یہ رقم سینٹ انتخابات میں صرف ہوگی ، حاجی عدیل کا انکشاف

پیر 23 فروری 2015 21:13

پشاور کے شہری کے بینک اکاؤنٹس میں 7ارب 80 کروڑ ایک دن میں دبئی سے ٹرانسفر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل نے انکشاف کیا ہے کہ پشاور کے ایک شہری کے اکاؤنٹس میں ایک دن میں سات ارب اسی کروڑ روپے ٹرانسفر ہوئے ہیں اور یہ بھاری رقم سینٹ انتخابات میں ارکان صوبائی اسمبلیوں کو خریدنے پر خرچ ہوگی ۔ یہ انکشاف انہوں نے خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ رقم ارکان کی خریدوفروخت پر خرچ ہوگی ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ حکومت خریدوفروخت روکے اور قانون سازی کرے ۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بھی خریدوفروخت پر افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی موجود تھے کمیٹی میں اصل ایجنڈے سے ہٹ کر اربوں روپے کے فنڈز بیرون ملک سے ٹرانسفر ہونے پر کافی دیر بحث جاری رہی

متعلقہ عنوان :