ٹی ایم اے کے ملازمین اور افسران اپنا رویہ درست کر کے عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں،نوابزادہ اقبال مہدی خان

پیر 23 فروری 2015 20:55

جہلم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء ) ٹی ایم اے کے ملازمین اور افسران اپنا رویہ درست کر کے عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں۔ اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ٹی ایم اے کے ملازمین اور افسران اپنا رویہ درست کر کے عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں۔ اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی خان نے ٹی ایم او ، ٹی ایم اے اظہر مجید سے عوامی شکایات کے پیش نظر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمر شاہ زمان، ٹی او آر، ٹی ایم اے شیر محمد گوندل کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ نوابزادہ اقبال مہدی خان نے ٹی ایم او سے کہا کہ آپ بحیثیت آفیسر اپنے دفتر کے قوائد و ضوابط کو یقینی بنا کر ان پر عمل کروانے کے پابند ہیں لیکن آپ کا عملہ بلا وجہ لوگوں کو تنگ کر کے خوف و ہراس کی فضا پیدا کر رہا ہے جبکہ ایس ڈی او محمد ریاض کا رویہ بھی آپ کو ٹھیک کروانا ہو گا کیونکہ ہمیں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے والے افسران اور ملازمین چاہئیں ورنہ وہ اپنا انتظام خود کر لیں کیونکہ خادم اعلیٰ پنجاب عوام کے مسائل ختم کر کے وسائل دے رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔