27 فروری کو غیر تصدیق شدہ سموں کی بلاکنگ شروع کر دی جائے گی

پیر 23 فروری 2015 20:48

27 فروری کو غیر تصدیق شدہ سموں کی بلاکنگ شروع کر دی جائے گی

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) پی ٹی اے ذرائع کے مطابق26 فروری تک اپنی موبائل سموں کی تصدیق نہ کروانے والے صارفین کے نمبرز بلاک ہونا شروع ہوجائینگے ۔اس وقت ملک بھر میں 10 کروڑ سے زائد سموں کی تصدیق کا عمل بائیو میٹرک سسٹم کے تحت جاری ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کے سینئر اہلکار نے اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء کو بتایا کہ اب تک 5 کروڑ 50 لاکھ سموں کی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق ہوچکی ہے اور یہ عمل صرف 92 دن میں مکمل ہوا ہے جبکہ آخری تاریخ آنے میں ابھی 2 دن باقی ہیں شہریوں کو چاہیئے کہ وہ جلد از جلد اپنی سموں کروالیں۔