محکمہ زراعت کے شعبہ تحقیق اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کے اشتراک سے تیارکردہ بھرپور پیداواری صلاحیت کے ہائبرڈ بیج مکئی کی تین گنا کم نرخوں پر کسانوں کو فراہمی زرعی پیش رفت کو تیز کرنے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنے میں بہت انقلابی کردار ادا کرے گی، ڈاکٹرفرخ جاوید
پیر 23 فروری 2015 18:34
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹرفرخ جاوید نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے شعبہ تحقیق اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کے اشتراک سے تیارکردہ بھرپور پیداواری صلاحیت کے ہائبرڈ بیج مکئی کی تین گنا کم نرخوں پر کسانوں کو فراہمی زرعی پیش رفت کو تیز کرنے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنے میں بہت انقلابی کردار ادا کرے گی،انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں مکئی، باجرے کے زرعی تحقیقی مرکز یوسف والا اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ماہرین کی مشترکہ تحقیقی کاوش سے تیار کردہ ملکی ہائبرڈبیج مکئی YH-1898 کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا- وزیر زراعت نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کے ویژن 2025کے تحت صوبہ پنجاب کے ہر شعبے میں بے مثال ترقی ہوئی جبکہ زرعی شعبے کی پیش رفت بھی کافی حوصلہ افزا ہے-انہوں نے کہا کہ متذکرہ ویژن کے تحت اس ا مر کو یقینی بنانے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے کہ زرعی اجناس کی درآمدات کو ممکن حد تک کم کرنے اور برآمدات میں عالمی مارکیٹ کے مطلوبہ تقاضوں کے مطابق ویلیوایڈیشن ٹیکنالوجی اپناکر زیادہ سے زیادہ اضافہ ممکن بنایا جاسکے-انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے بالاتر مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے جہاں کسانوں کو ٹیوب ویلوں کے لئے سستی بجلی پر 22ارب روپے سبسڈی ، گندم کی امدادی قیمت میں 100روپے فی من اضافہ، باسمتی چاول پر فی ایکڑ 5ہزار روپے زرتلافی ، ٹریکٹروں و ٹیوب ویلوں کے لئے 25فیصد ڈیزل کی قیمت میں کمی، سیلاب زدہ کسانوں کی بحالی کے لئے 16ارب روپے کے تاریخی پیکیج ، زرعی آلات اور لائیوسٹاک ادویات کی سستے داموں فراہمی کے علاوہ زرعی تحقیق کو تیز کرنے کے لئے فنڈز میں 2سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ناموافق موسمی حالات کے باوجود حالیہ خریف اورربیع میں ہم نے گندم کی ایک کروڑ 97لاکھ ٹن ریکارڈ پیداوار، کپاس کی 99ملین گانٹھیں ، چاول کی 3.54ملین ٹن پیداواراورگنے کی 39.7ملین پیداوار حاصل کی جبکہ زرعی تحقیق کا عمل حوصلہ افزاء حد تک تیز ہواہے جس میں آج متعارف کروایا گیا ہائبرڈٹیکنالوجی کا بیج مکئی پیداوار کے اعتبار سے درآمدی بیج کا نعم البدل ثابت ہوا تو یہ کسانوں کی پیداواری لاگت کم کرنے اور پیداوار میں گراں قدر اضافہ کرنے میں انقلابی کردار ادا کرے گا،سیکرٹری زراعت راشد محمود نے کہا کہ زرعی تحقیق کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے جہاں فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا جارہا ہے وہاں نئے بریڈرز رائٹس ایکٹ کے تحت بھرپور پیداواری صلاحیت کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی بیجوں کو متعارف کرانے والے زرعی سائنسدانوں کی معقول رائلٹی، نقد انعام و ایکسیلنس ایوارڈز سے حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ زیرترمیم نئے سیڈ ایکٹ پر موثر عملدرآمد یقینی بنا کر سیڈ مافیا پر سختی سے قابو پالیا جائے گا-منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن خاقان بابر نے کہا کہ پی ایس سی اپنے نئے ویژن کی روشنی میں ہائبرڈ، بی ٹی اور جی ایم او ٹیکنالوجی کے بیج ملک میں تیار کرنے کے لئے عالمی زرعی تحقیقی مراکز اور سرکردہ ملٹی نیشنل کمپنیوں سے اشتراک عمل کے معاہدہ کرنا چاہتی ہے جس کے لئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کو حکومت سے مالی معاونت ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لئے زرعی رقبہ اور بیجوں کے پلانٹس کو جدید بنانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کی مشینری نصب کرنے کے لئے حکومت کی خصوصی سرپرستی درکار ہے تاکہ ان سے عصرحاضر کے جدید بیجوں کو ملک میں فروغ دے کر کسانوں کی پیداواری لاگت میں کمی اور پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ممکن بنایا جاسکے- تقریب میں ڈائریکٹر جنرل زرعی توسیع ڈاکٹر انجم علی، ڈائریکٹرجنرل زرعی تحقیق ڈاکٹر عابدمحمود، محمد شفیق ڈائریکٹر زرعی تحقیقی مرکز ساہیوال اور ترقی پسند کاشتکاروں نے خطاب کیا اور جدید ٹیکنالوجی کے بیجوں کی ملک میں دریافت کے لئے کارآمد سفارشات پیش کیں�
(جاری ہے)
�
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.