لاہور،شارٹ سرکٹ کے باعث فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

پیر 23 فروری 2015 18:31

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) شاہدرہ کے علاقہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، معلوم ہوا ہے کہ سگیاں پل شاہدرہ کے قریب پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں پموجود پلاسٹک بیگز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، فائربریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا آگ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :