صرافہ یونین دوڑ کی جانب سے مقامی سونار کی دکان میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 23 فروری 2015 17:54

دوڑ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء))صرافہ یونین دوڑ کی جانب سے مقامی سونار کی دکان میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار کے دکاندار اکرم مغل کی دکان میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف صرافہ بازار کے ڈکانداروں نے صرافہ یونین کے صدر بسم الله شاہی اور دیگر کی قیادت میں شاہی بازار تک احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرہ میں درجنوں دکانداروں نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ دوڑ پولیس مقامی سونار اکرم مغل کی دکان میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کرسکی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے با وجود پولیس لاکھوں روپے کے زیورات کی ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی ہے،انہوں نے کہا کہ دوڑ شہر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا منتخب نمائندوں اور اعلٰی حکام نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے،اور سیاسی نمائندے جوکہ شہر کے ٹھیکیدار بنتے ہیں،انہوں نے بھی اس سلسلے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے،انہوں نے اعلٰی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،