عبدالقدوس آفریدی کے ایصال ثواب کے لیے نورانی محفل27فروری کو ہوگی

پیر 23 فروری 2015 17:54

جیکب آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء))حسان نعت اکیڈمی جیکب آباد کی جانب سے شہید عبدالقدوس آفریدی کے ایصال ثواب کے لیے نورانی محفل مورخہ 27فروری بروز جمعہ بعد نمازعشاء بمقام جنرل پوسٹ آفس اسٹریٹ جیکب آباد میں منعقد کیا جارہاہے جس میں مہمان خاص پیر طریقت رہبر شریعت قبلہ سید محمد طیب شاہ جیلانی درگاہ شہبازپور جیکب آباد ہوں گے اس نورانی محفل میں پاکستان کے مشہور نعت خوان الحاج عمران شیخ عطاری ،محمد سلیمان رضا قادری سمیت سندھ بھر سے مشہور نعت خوان شریک ہوں گے ۔