جیکب آباد میں ڈی سی نے پودا لگاکرشجر کاری مہم کا افتتاح کردیا ضلع میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے

پیر 23 فروری 2015 17:54

جیکب آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء))جیکب آباد میں ڈی سی نے پودا لگاکرشجر کاری مہم کا افتتاح کردیا ضلع میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے فاریسٹ آفیسر تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جیکب آباد شاہ زمان کھوڑونے شہید اللہ بخش پارک میں پودالگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر گل حسن داؤدپوٹو نے بتایاکہ ضلع جیکب آباد میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے اب تک پچاس ہزار کے جی اسکول ،ٹی سی ایف اسکول سمیت شہر ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کالجوں میں پودے لگائے جاچکے ہیں جبکہ کسانوں میں بھی پودے تقسیم کیے گئے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہ زمان کھوڑونے کہاکہ پودالگانا صدقہ جاریہ ہے اس میں تمام شہر ی حسہ لیں اور اپنے علاقے کوآلودگی سے پاک کرنے کے لیے پودے لگائیں جس سے شہر خوبصورت اورسرسبز ہوگا اور جیکب آباد میں ہریالی سے سیم کا بھی خاتمہ ہوگا ۔