جیکب آباد،رینجرزی کی بائی پاس پر کارروائی، دومسافربسوں سے اسمگلنگ کا سامان برآمد، ایرانی تیل کا ٹینکر بھی پکڑا گیا

پیر 23 فروری 2015 17:53

جیکب آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء))رینجرزی کی بائی پاس پر کاروائی دومسافربسوں سے اسمگلنگ کا سامان برآمد ایرانی تیل کا ٹینکر بھی پکڑا گیا تفصیلات کے مطابق رینجرز نے گزشتہ رو ز بائی پاس پر کاروائی کرکے بلوچستان سے آنے والی دو مسافر کوچوں سے اسمگلنگ کا سامان برآمد کرلیا جبکہ رینجرز نے اندرون ملک ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکا م بنادی اور ایرانی تیل سے بھرا ایک ٹینکر اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیاتاحال واقع کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھااس سلسلے میں رینجرز حکام سے جب رابطہ کیا گیا تو ان کاکہنا تھاکہ جب کیس داخل ہوگاتو میڈیا کو تفصیلات دی جائیں گی ۔