پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے ،جلد اس کا شمار ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں ہو گا‘ رانا محمد اقبال

کسی بھی معاشرہ کی تہذیت و تمدن ، تقافت اور رہن سہن کا اندازہ اس کے ادبی ذوق سے لگایا جا سکتا ہے‘ قائمقام گورنر پنجاب

پیر 23 فروری 2015 17:44

لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء) )قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ علم و ادب سے وابستہ افراد معاشرے کے نبض شناس ہوتے ہیں جو نہ صرف اہم مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ اپنی فکری اور ذہنی صلاحیتوں کے ذریعے ان کے حل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بین الاقوامی لٹریری فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا جنہو ں نے گورنر پنجاب کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب میں افغانستان کے سفیر جانان موسی زی ،زیڈایم اقبال ، نیر علی داد ا ، سلمان شاہ اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب آغا مومن علی بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قوم پُرعزم اور بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے جو چیلنجوں کو مواقعوں میں تبدیل کرنا جانتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہر شعبے میں خود کو عالمی سطح پر منوایا ہے۔

پاکستان اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے لیکن انہیں اس بات کاپورا یقین ہے کہ پاکستانی قوم وزیر اعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں نہ صر ف ان بحرانوں پر قابو پا لے گی بلکہ بہت جلد اس کا شمار ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں ہو گا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کسی بھی معاشرہ کی تہذیت و تمدن ، تقافت اور رہن سہن کا اندازہ اس کے ادبی ذوق سے لگایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور لٹریری فیسٹیول کا انعقاد ایک حوش آئند بات ہے ، یہ فیسٹیول علم و ادب کے متلاشیوں کو اپنی ذہنی ، فکری اور علمی پیاس بجھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔گورنر پنجاب نے بین الاقوامی لٹریری فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :